منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

ریلوے کا آن لائن ریزرویشن سسٹم پانچ گھنٹے بعد بحال

ریلوے کا آن لائن ریزرویشن سسٹم پانچ گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع ہوگیا۔

این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے کے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈاؤن ہوگیا تھا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.