ریلوے پولیس کے کانسٹیبلز کی پوسٹ کو گریڈ 7 میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں انہیں ادارے کی کارکردگی، اصلاحات اور منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
شاہد اشرف تارڑ نے ٹریک میٹریل کی چوری کی روک تھام اور بےکار ریلوے ٹریکس کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ناقابلِ استعمال کوچز اور لوکو موٹوز کو ٹھکانے لگانے اور ریلوے کی آمدن بڑھانے کےلیے بزنس پلان پیش کیا جائے۔
نگراں وزیر نے ریلوے نیٹ ورک کی شمسی توانائی پر منتقلی کی پیش رفت رپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.