ریلوے حکام نے کرسمس کی مناسبت سے اسپیشل کرسمس ٹرین تیار کرکے مسیحی برادری کے دل جیت لیے۔ ریلوے کا یہ اقدام اقلیتوں سے محبت کا واضع ثبوت قرار دیا جارہا ہے۔
کرسمس ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی تو مسیحی برادری کی خوشی دیدنی تھی، اسٹیشن پر موجود عوام کی بڑی تعداد نے کرسمس ٹرین کو خوش آمدید کہا اور سانتاکلاز کے روپ میں ایک نوجوان نے ڈھول بجاکر سماں باندھ دیا۔
کرسمس ٹرین کو دلہن کی طرح سجایا گیا، ٹرین کی خصوصی کوچ میں کرسمس ٹری کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ سانتاکلاز، گفٹ ٹرالی اور ہیپی کرسمس کی خوبصورت و دیدہ زیب تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کرسمس ٹرین کو مسیحی برادری کیلئے خصوصی تحفہ قرار دیا۔
تقریب کے دوران کرسمس کی نسبت سے خصوصی طور پر تیار کردہ کیک بھی کاٹا گیا۔
ریلوے کی جانب سے کرسمس ٹرین چلانے پر مسیحی عوام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
Comments are closed.