بھارتی پہلوان ستیندر ملک پر تاحیات پابندی لگا دی گئی، انہوں نے ریفری پر حملہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے پہلوان ستیندر ملک نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری پر حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیندر نے نئی دہلی میں ہوئے ٹرائلز میں ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.