کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں انعام بٹ نے کہا کہ اس وقت پورا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے، جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد ہماری امداد کے منتظر ہیں۔
انعام بٹ کا کہنا ہے کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ اس ملک مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ملک بھر میں اس سال سیلابی صورتِ حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.