پاکستانی معروف شخصیت، سابقہ اینکر پرسن ریحام خان نے اپنی تیسرے نکاح کی کچھ اَن دیکھی تصویریں سوشل میڈیا پر پہلی بار شیئر کی ہیں۔
ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے تیسرے شوہر، بلال مرزا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ریحام خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’پلک جھپکتے ایک ساتھ ایک سال بیت گیا، میں نے ساری زندگی کسی کے ساتھ اتنی کافی نہیں پی اور نہ ہی بلاتعطل گفتگو کی۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’اس رشتے کا آغاز اس طرح سے ہوا تھا کہ ہم نے ناصرف کاغذ پر بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے رہنے کے عزم اور واضح ارادوں سے شروعات کی تھی۔‘
ریحام خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑے نے کورٹ میرج کی تھی۔
Comments are closed.