سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پاکستان کے نئے وزیر اعظم کی گزشتہ روز ہونے والی تقریب حلف برداری میں دہرائی جانے والی قرآنی آیت کا انتخاب پسند آیا۔
ریحام خان نے اپنے اکاؤنٹ پر سلطان احتشام نامی نون لیگی جیالے کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں صارف نے شہباز شریف کے حلف اُٹھانے کی تصویر شیئر کی تھی۔
صارف نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی وہ آیت بھی درج کیں جو شہباز شریف نے دورانِ حلف برداری دہرائی تھیں۔
شہباز شریف کی جانب سے دہرائی جانے والی قرآنی آیت:
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
اور اللّہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
ریحام خان نے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار کے بعد تلاوت کی جانے والی آیت کا بہترین انتخاب کیا گیا۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ حلف برداری بھی اسی کی ہوئی جو اس کا مستحق تھا۔
شہباز شریف نے وزیراعظم کا حلف اُٹھالیا
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف 174 ووٹ لے کر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کو ایک بھی ووٹ نہ پڑا۔
Comments are closed.