پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ ن کو اپنی مخالف جماعت پی ٹی آئی سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریحام خان نے گزشتہ شب عمران خان کی گرفتاری کی خبروں اور عوام، کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کے لیے بنی گالہ پہنچنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا۔
ریحام خان کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو انتشار خان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے۔
ریحام خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ متحرک پبلک ریلیشنز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی ہے۔
Comments are closed.