سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی سے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دینے کی گزارش کردی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کیا اور کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ آج 10 ستمبر بھی گزر گئی حکومت کا تختہ اُلٹانے کے خواب دیکھنے والوں کے اپنے خواب اُلٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو حوصلہ دینے کے لیے کوئی نئی تاریخ ہی دے دیں۔
Comments are closed.