پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے موجودہ اور پی ٹی آئی حکومت میں فرق بتادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت تو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑاتی تھی۔
خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی اٹھائیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13 اعشاریہ 76 فیصد ہوگئی جو جنوری 2020 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح ہے۔
Comments are closed.