پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے حق مہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان سے سوال پوچھا کہ ’عمران خان نے آپ کے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟ اور وہ دیا بھی یا نہیں‘؟
ریحام خان نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نہیں لکھوایا تھا اور نہ ہی کچھ لیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنوری 2015 میں ریحام خان سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں اکتوبر 2014 سے ہی جاری تھیں۔
عمران خان اور ریحام خان کی شادی چند ماہ ہی رہی، عمران خان نے ریحام خان کو 30 اکتوبر 2015 میں طلاق دینے کی تصدیق کی تھی۔
Comments are closed.