جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ریاض کو جدہ سے ملانے کیلئے ریلوے منصوبہ زیر غور

سعودی عرب کے صدر مقام ریاض کو اہم مغربی ساحلی شہر جدہ سے ملانے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے کی منظوری کے بعد 950 کلومیٹر طویل ریلوے لائن پر  2024 کی پہلی سہ ماہی سے کام شروع ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے پر عملدر آمد کےلیے متعدد غیر ملکی کمپنیوں سے گفت و شنید ہو رہی ہے۔

تاہم امریکی اور یورپی جوائنٹ وینچر سے معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔ چھ مراحل پر مشتمل یہ منصوبہ سات سال میں مکمل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.