بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہیے جو بچوں کو سنبھال کر رکھے، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہئے جو بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کررکھے۔

اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر دیے گئے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسدار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں، انسانی آزادی، مساوی جمہوری حقوق مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ریاستیں شہریوں کو انسانی اور جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 74 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری انسانی حقوق سے محروم ہیں، کسی شہری پر زبردستی اپنی سوچ مسلط کرنا انسانی حقوق سے انحراف ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہیے جو بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.