وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پاکستان کا مستقبل ہے، ہمیں اسی طرف جانا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے نے ملک کی سوچ و فکر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، عقائد میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن انسانی اور پاکستانی بنیادوں پر ہم جڑے ہوئے ہیں۔
نور الحق قادری نے مزید کہا کہ ہم تشدد اور نفرت پھیلانے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان جس ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں، اس کی بنیاد ہم آہنگی اور فلاح ہے، ریاست مدینہ پاکستان کا مستقبل ہے، ہمیں اسی طرف ہی جانا ہے۔
Comments are closed.