جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

پیمرا نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

پیمرا کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطے کے دعویٰ کی تردید سامنے آگئی۔

پیمرا احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا۔

پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک رجحان ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے، ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے، نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.