لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن توسیع کردی ۔
پولیس نے میاں جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے۔
میاں جاوید لطیف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع او رپولی گرافک ٹیسٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ ان کے موکل نے کس ادارے کے خلاف بات کی ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کو 7 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کےبعد لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے خلاف کیس پی ٹی آئی کے کونسلر نے درج کرایا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی ضمنی الیکشن کےتھیلے کھولے جائیں۔
واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن بھی موجود تھے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
Comments are closed.