اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ریاست بچانے کیلئے حکومت بدلی، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چار سال میں معیشت تباہ کردی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

دبئی میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے، ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر پچھلی حکومت نے گرایا،جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑے کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.