رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے آئے 27 کارکنوں کو لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔
کارکنان ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
جیو نیوز نے گرفتار کارکنوں کی فہرست حاصل کر لی، گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر ضلع قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔
پولیس نے شمائلہ ستار کو بھی لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
شمائلہ ستار کے خلاف جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.