بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رکی پونٹنگ کو شین وارن سے کونسے الفاظ نہ کہنے پر شدید افسوس ہے؟

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا کہ شین وارن کی اچانک موت کی خبر نے ان پر کیا اثر ڈالا اور بتایا کہ اگر وہ اس لیجنڈ کے ساتھ آخری بار بات کر لیتے تو وہ وارن کو کیا بتاتے۔

میڈیا کو دیے گئے اپنے بیان میں رکی پونٹنگ نےنم آنکھوں سے کہا کہ اگر میں، شین وارن سے آخری بار بات کرتا تو میں اُنہیں صرف اتنا کہتا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں صبح اُٹھا تو جلدی جلدی میں بچوں کو نیٹ بال کھیلنے کے لیے تیار کر رہا تھا کہ اچانک میری اہلیہ کو فون پر شین وارن کی موت کے بارے میں معلوم ہوا اور پھر اہلیہ نے مجھے یہ افسوسناک خبر دی۔

4 مارچ 2022 کو شین وارن کے انتقال کے بعد کھیل کی دنیا سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے، آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، شین وارن نے اپنی موت سے قبل دوستوں کے ساتھ ایک پرتعیش ریزورٹ میں معیاری وقت گُزارا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے اہلیہ کے ہاتھ سے فون چھین کر خود دیکھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔

رکی پونٹنگ نے کہا میں جب بھی ٹی وی پر شین وارن کی آواز سُنتا ہوں تو مجھے اُن کے ساتھ گُزارے گئے قیمتی لمحات یاد آجاتے ہیں، میں شدید صدمے میں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کب ٹھیک ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ کی کمی ہے لیکن میں جب بھی ٹی وی پر شین وارن کی آواز سُنتا ہوں تو ٹی وی بند کردیتا ہوں کیونکہ یہ میرے لیے بہت مشکل ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.