جماعت اسلامی کے کراچی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
ایم پی اے عبدالرشید پر مقدمہ واٹر بورڈ ملازم شکیل احمد کی مدعیت میں بغدادی تھانے میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ایم پی اے نے شام 4 سے رات سوا 9 بجے تک ہمیں اپنے دفتر میں بند رکھا۔
پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمے میں حبس بے جا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 3 فروری کو سید عبدالرشید واٹر بورڈ ملازم شکیل اور شفیع محمد کو دفتر سے لے کر گئے۔
مدعی کے بیان میں کہا گیا ہے رکن اسمبلی کے مزید ساتھی بھی آگئے اور افسران کے آنے تک ہمیں نہ جانےدیا گیا، پولیس کے ہمراہ واٹر بورڈ کے دیگر افسران آئے تو ہمیں بازیاب کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق شکیل احمد واٹر بورڈ لیاری ٹاؤن کے سپر وائزر اور شفیع محمد ایکسی این تعینات ہیں۔
Comments are closed.