
لاہور ميں یومِ آزادی پر آٹو رکشہ میں سوار خاتون سے گھناؤنی حرکت کرنے کے الزام میں زیرِحراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے گزشتہ روز دو ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے اب تک زیرِ حراست ملزمان کی شناخت نہیں کی ہے۔
تفتیشی ٹیم کی جانب سے لڑکی کو ملزمان کی شناخت کرنے کی درخواست کی گئی۔
واقعہ 14 اگست کو سرکلر روڈ پر پیش آیا تھا، ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد 21 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانا لاری اڈا کی مدعیت میں 12 افراد کے خلاف درج کیا تھا۔
Comments are closed.