وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا گیا کہ مسلم لیگ ن اینٹی اسٹیٹ ہے، یہ نہ اینٹی اسٹیٹ ہیں نہ اینٹی اسٹیٹ ٹوئٹس کیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ 150 ہیش ٹیگس پر 35 لاکھ ٹوئٹس ہوئی ہیں، ایسے ہیش ٹیگ چلائے جاتے ہیں تو پاکستان کےخلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ٹرینڈز کےٹاپ پر آنے میں ٹوئٹ کرنے والوں کا حصہ شامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حد سے زیادہ ٹوئٹ ہوجائیں تو وہ انٹرنیشنل ہیش ٹیگ بن جاتا ہے، انٹرنیشنل ہیش ٹیگ بنتے ہیں تو اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
Comments are closed.