بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ ہی بڑا میچ ہے، پاکستان کافی پرجوش ٹیم ہے۔
روی چندر ایشون نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہوتی ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ آپس میں کم کھیلنے کی وجہ سے ایک دوسرے کو زیادہ نہیں جانتے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں مگر یہ بہرحال کھیل کا مقابلہ ہے۔
ہاردک پانڈیا نے کہا کہ میرے لیے یہ میچ ویسا ہی ہے جیسا آسٹریلیا یا کسی اور ٹیم کیخلاف ہے، تاہم فینز کے لیے میچ اہم ہے، ان کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.