انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہوں گی۔
روی بوپارا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔
Comments are closed.