رویت ہلال کمیٹی پر سالانہ 7 ارب خرچ ہوتے ہیں یا صرف 50 لاکھ روپے؟ حقائق سامنے آگئے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی اور اس کے ملازمین پر سالانہ 7 ارب روپے کا خرچ آتا ہے۔
جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلی خبر سے متعلق حقائق کی جانچ پڑتال کی اور اس کے سچ ہونے کی تردید کردی۔
حقائق کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے صرف 21 ارکان ہیں، جن میں سے کسی کو بھی تنخواہ نہیں ملتی ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی کا سالانہ بجٹ 7 ارب نہیں بلکہ 30 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔
Comments are closed.