جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

روہیت شرما کی کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے تجویز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔ 

روہیت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، باؤنڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں اس لیے یہ ناانصافی ہے۔

بہترین کور ڈرائیو کھیلنے پر روہیت شرما نے ورات کوہلی کے ساتھ بابر کا بھی نام لیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ورات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں مگر کوہلی کی ٹیکنیک بہت شاندار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.