جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روہیت شرما نے نیدرلینڈز کیخلاف پارٹ ٹائمر سے بولنگ کروانے کی وجہ بتادی

ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی کپتان روہیت شرما نے ریکارڈ 9 بولرز سے گیند کروانے کی وجہ بتادی۔ 

اس میچ میں بھارت نے اپنے سے نسبتاً کمزور حریف نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 411 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں ڈچ ٹیم 250 پر آل آؤٹ ہوئی۔ 

بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 411 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت اس میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکا تھا تاہم نیدرلینڈز کے ابتدائی بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد اس نے مذکورہ میچ پر بھی گرفت مضبوط کرلی تھی۔ 

ایسے میں بھارتی کپتان روہیت شرما نے 9 بولرز سے گیند کروائی جس میں وہ خود بھی شامل تھے۔ 

نیدرلینڈز کی بیٹنگ کے دوران روہیت شرما، محمد سراج، محمد شامی، جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا، سوریا کمار یادیو، ویرات کوہلی اور شبمن گل نے گیند بازی کی۔

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ بولرز کا استعمال ہے۔ 

اپنے اسے حربے سے متعلق روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ’جب آپ کے پاس پانچ بولرز ہوں تو آپ پھر ٹیم میں یہ چانسز بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ہمارے پاس 9 آپشنز تھے، یہ اہم ہے کیونکہ یہ وہ میچ تھا جہاں ہم اس طرح کی چیزیں کرنے کی کوشش کرسکتے تھے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.