سندھ کے ضلع سکھر کے شہر روہڑی کے قریب واقع علاقے میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سال کی بچی لاپتہ ہو گئی۔
سکھر پولیس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ بچی کے والدین نے بچی کو اغواء کیئے جانے کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سکھر پولیس کے مطابق بچی کی گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سکھر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کی تلاش بھی جاری ہے، جبکہ اس کے اغواء کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا رہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.