پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

روہڑی، 500 سالہ قدیمی جلوس 4 بجے برآمد

حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد میں تاریخی شہر روہڑی میں 500 سالہ قدیمی 9 ڈھالہ تعزیے کا جلوس صبح چار بجے برآمد ہوگیا۔

ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند جلوس میں شرکت کے لیے روہڑی پہنچے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس شبیہ علم و ذوالجناح کے مرکزی جلوس بھی آج صبح برآمد ہوں گے۔

جلوس میں نبی اکرمﷺ کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.