بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کردی۔
ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاکستان، بھارت سمیت خطے کی بڑی ٹیمیں اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔
ایونٹ کا آغاز کل 27 اگست سے دبئی میں سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہورہا ہے جبکہ ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تمام ہی ٹیمیں دبئی میں ایشیا کپ کے آغاز سے قبل تیاریوں میں مصروف ہیں، اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور پاکستانی فین کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ فین کی خواہش پوری کردی، وہ پریکٹس کے بعد گراؤنڈ سے باہر جنگلے کے ساتھ کھڑے پاکستانی مداح سے گلے ملے۔
Comments are closed.