پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان کو ظالمانہ لطیفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضا باقر کہتے ہيں کہ روپے کی قدر میں کمی سے اوور سیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نےکہا کہ امریکی ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ خبریں ہیں کہ مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بے نتیجہ چھوڑ کر امریکا سے روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات بیوروکریسی کے ہاتھ میں چھوڑ دیے ہیں۔
Comments are closed.