چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی یم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح کے آغاز پر مثبت خبر ہے، توقع نہیں تھی لیکن معاہدہ ہوگیا۔ روپیہ مضبوط ہوگا جس سے مہنگائی کم ہوگی۔
ایک بیان میں زبیر موتی والا نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوتا تو نہ جانے کیا ہوتا پاکستان ڈیفالٹ کرتا کہ نہیں کرتا یہ سوالات تھے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مہینے کا معاہد ہے جو بہت مثبت ہے، نگراں حکومت سہولت میں رہے گی، آئی ایم ایف شرائط نے پیداواری لاگت بڑھائی ہے۔
زبیر موتی والا نے کہا کہ روپیہ مضبوط ہوگا جس سے مہنگائی کم ہوگی، فسکل اسپیس بننے پر حکومت ایکسپورٹرز کو ادائیگیاں کرے گی۔
چیئرمین بزنس مین گروپ نے آئی ایم ایف معاہدے کو مجموعی طور پر اچھی پیش رفت قرار دیا۔
Comments are closed.