پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون میں بھی شائقین کرکٹ کو بےشمار ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جس سے کرکٹ کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے میچ میں ملتان سلطانز کے رومان رئیس نے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کی اہم وکٹ لینے پر جشن نہ منا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
شاداب خان نے اپنی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔
شاداب خان کے 9چھکوں اورچار چوکوں نے بولروں کو خوب دباؤ میں لانے کی کوشش کی لیکن آخر کار وہ رومان رئیس کو اپنی وکٹ دے بیٹھے تھے۔
شاداب خان کی اہم وکٹ لینے کے بعد رومان رئیس نےخوشی کا اظہار نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ 6 سال رہا، اس ٹیم کے احترام میں وکٹ کو سیلبریٹ نہیں کیا۔
رومان رئیس کا کہنا تھا کہ سوچ کر گیا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کروں گا تو جشن نہیں مناؤں گا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔
رومان رئیس کے وکٹ کا جشن نہ منانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے ہو رہے ہیں جن میں سے کچھ یہاں شیئر بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز نے 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.