رومان رئیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) کے میچ میں اسلام آباد کیخلاف وکٹ لے کر خوشی کا اظہار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ 6 سال رہا، اس ٹیم کے احترام میں وکٹ کو سیلبریٹ نہیں کیا۔
رومان رئیس کا کہنا تھا کہ سوچ کر گیا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کروں گا تو جشن نہیں مناؤں گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز کے رومان رئیس نے اسلام آباد کے بیٹر شاداب خان کو آؤٹ کیا تھا۔ اس میچ میں ملتان نے 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.