بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اگست میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ 15 ہزار 388 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 732 ہوگئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اگست تک 4 ارب 98 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کے ذریعے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.