روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں رواں سال 30 ستمبر تک 2 ارب 41 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر تک دنیا کے 172 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 2 لاکھ 38 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد کے مطابق روشن ڈیجیٹل میں جمع ہونے والی تقریباً 69 فیصد رقوم سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس خریدے گئے ہیں۔
ستمبر تک مجموعی طور پر 1 ارب66 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی، جس میں اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے69 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔
آر ڈی اے اکاؤنٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
Comments are closed.