جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ڈپازٹس 6 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ڈپازٹس 6 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل کھاتے 5 لاکھ 36 ہزار ہوگئے۔

کراچی سے جاری اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 1.83 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے شریعہ بیس سرمایہ کاری 1.82 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 49 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.