روس یوکرین کشیدگی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سفارت کاری اور دیگر منظرناموں کے لیے تیار ہے، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، روس کا مؤقف کمزور پڑجائے گا۔
امریکی عہدیدار نے میڈیا کو ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے بتایا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی کال سے کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی، روس سفارت کاری کے راستے پر جائے گا یا نہیں، ابھی واضح نہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتا ہے، وہ دنیا سےالگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جارہا ہے۔
Comments are closed.