ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں کیمیکل یا بائیولوجیکل حملہ کرسکتا ہے، اس پر خبردار رہنا ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس یوکرین میں کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیار استعمال یا فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
جین ساکی نے کہاکہ روس کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ یوکرین میں امریکی بائیولوجیکل، کیمیکل ہتھیار کی لیبارٹریز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس امریکا کے خلاف جھوٹے دعوؤں سے طےشدہ حملوں کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
Comments are closed.