اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے، حالیہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کی صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، امید ہے روسی فیڈریشن اور یوکرین کے نمائندوں میں بات چیت کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق سفارتی حل ناگزیر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے طلب کردہ خصوصی جنرل اسمبلی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.