روس کے نوبیل امن انعام حاصل کرنے والے صحافی دمتری موراتوف نے یوکرینی مہاجرین کی مدد کے لیے اپنا میڈل نیلام کرنے کا اعلان کیا کردیا۔
دمتری موراتوف اور فلپائن کی ماریا ریسا کو 2021 میں اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کی کوششوں پر مشترکہ طور پر انعام سے نوازا گیا تھا۔
دمتری موراتوف روسی اخبار نووایا گیزٹ کے ایڈیٹر اِن چیف ہیں، ان کا اخبار ملک کی سیاست اور سماجی امور کی تنقیدی اور تحقیقاتی کوریج کے لیے جانا جاتا ہے۔
دمتری موراتوف نے 1993 میں اپنے اخبار کی بنیاد رکھی تھی۔صاف شفاف صحافت کی بدولت دمتری کو 2021 میں فلپائن کی صحافی کے ساتھ امن کا نوبیل انعام ملا تھا۔
روس کے یوکرین پر حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ نووایا گیزٹ اور میں نے 2021 کا نوبیل امن میڈل یوکرین کے پناہ گزینوں کے فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 10 ملین سے زیادہ پناہ گزین ہیں، میں نیلام گھروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرا نوبیل امن انعام نیلامی کے لیے پیش کریں۔
صحافی دمتری موراتوف نے روس سے جنگ بندی کرنے، قیدیوں کے تبادلے، انسانی راہداری اور امداد فراہم کرنے اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوبیل انعام نیلام کرکے اس کی رقم وہ ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو دیں گے جو یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کررہا ہے۔
Comments are closed.