روس کے یوکرین پر میزائل حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف پر 21 ایرانی ساختہ ڈرون سے حملہ کیا جن میں سے 16 ڈرون کو مار گرایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے رات گئے فضائی حملوں سے یوکرین کو نشانہ بنایا، ہلاک افراد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
روس کی جانب سے طاقتور فضائی کارروائی اس وقت کی گئی جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے مہمان اور دوست چینی صدر شی جن پنگ کو الوداع کہہ رہے تھے۔
روسی فضائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین ہر ضرب کا بھرپور جواب دے گا، روسی حملوں کا فوجی، سیاسی اور قانونی طور پر جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روسی دہشت گردی کو تیزی سے شکست دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دنیا کو زیادہ اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.