روس کے جنگی بحری جہاز نے رات گئے بحیرہ روم میں ایک کشتی سے 68 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈمرل گورشکوف نامی بحری جہاز کو ’ایوالون‘ نامی کشتی سے مدد کی کال موصول ہوئی۔
روس کے بحری جہاز اور ایک کارگو کشتی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور مسافروں کو طبی امداد دے کر کیلمنوس جزائر پر یونانی کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا۔
ایڈمرل گورشکوف روس کا صف اول کا بحری جنگی جہاز ہے اور اسے ماضی میں ہائپرسانک میزائلوں کے تجربات اور تنصیبات کیلئے استعمال کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ یونان میں پچھلے دنوں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے پاکستان، مصر اور شام کے سیکڑوں شہری ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed.