امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کی کھیپ جلد ہی ایران پہنچنے والی ہے۔
پچھلے چند ماہ میں ایرانی حکام نے عوامی سطح پر 24 روسی ساختہ ایس یو-35 لڑاکا طیارے خریدنے کے بارے میں بتایا تھا۔
چند روز قبل ایران نے اپنی زیر زمین ایئر بیس کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی زیر زمین ایئر بیس میں ایس یو-35 لڑاکا طیارہ یا اسٹیمولیٹر موجود ہیں۔
دوسری طرف ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایگل 44 بیس ملک کا اہم ترین عسکری اڈہ ہے اور جلد ہی یہاں طویل ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس کروز میزائل والے طیارے آجائیں گے۔
روس اور ایران کے درمیان اس دفاعی تعاون میں روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی بھی ہو رہی ہے۔
Comments are closed.