بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کے بعض افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا، جاپان

روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزاد ر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر جاپان نے بھی روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی بانڈز کے اجراء پر پابندی اور ربعض روسی افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔

ٹوکیو سے جاری بیان میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے متعلق سفارتی بات چیت پر واپس آئے۔

انہو ں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال سے مختصر مدت میں توانائی کی فراہمی پر کوئی خاص اثر نہیں دیکھا گیا ہے۔

روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزادر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے

خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔

ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.