جیل میں قید روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
نوالنی پر دہشتگرد تنظیم قائم کرنے اور اس کی سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ کا الزام ہے، نوالنی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
پیرول خلاف ورزیوں، فراڈ اور توہین عدالت کے الزامات کے تحت نوالنی 9 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
2021 میں قید کیے جانے کے بعد سے نوالنی کو ایک دور دراز کالونی میں رکھا گیا ہے۔
روس کے سرکاری پراسیکیوٹرز نے اپوزیشن رہنما کیلئے ‘اسپیشل رجیم کالونی’ میں 20 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپیشل رجیم کالونی میں عموماً روس کے خطرناک ترین مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔
سزا سنائے جانے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نوالنی نے کہا تھا کہ انہیں ممکنہ طور پر ‘اسٹالن’ کے جیسی سزا دی جائے گی جس میں اختلاف کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.