بدھ4؍جمادی الثانی 1444ھ28؍دسمبر 2022ء

روس کے امیر ترین سیاستدان کی لاش بھارت کے ہوٹل سے برآمد

روس کے امیر ترین سیاستدان اور یوکرین جنگ کے مبینہ ناقد پاویل اینتونوف بھارت کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے ہیں، ان کی پُراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں 65 سالہ پاویل اینتونوف کی خون میں لت پت لاش ہوٹل کے باہر سے برآمد ہوئی جہاں وہ اپنے 3 روسی ساتھیوں کے ہمراہ مقیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاویل اینتونوف حادثاتی طور پر ہوٹل کی چھت سے گر گئے تھے، بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے کیوں کہ پاویل اپنے دوست کی موت پر بہت افسردہ تھے۔

ہولیس نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی کا جائزہ اور ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اینتونوف اور ان کے دوست دسمبر کے وسط میں بھارتی ریاست اڑیسہ پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.