وزیر قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ سے روسی وفد نے ملاقات کی، روسی وفد نے پاکستان کو گندم برآمد کی پیشکش کی۔
اس موقع پر روسی وفد نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔
روسی وفد نے Barter ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔
Comments are closed.