بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاریوں سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ 

واشنگٹن سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں نگرانی کرتے رہتے ہیں۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاریوں سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق روسی تبصرے تشویشناک ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.