یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کی وجہ سے توانائی بحران کے بعد خوارک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے یوکرین لاکھوں ٹن اناج سے محروم ہوسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس بحیرہ اسود کو کنٹرول کررہا ہے، بحری جہازوں کو بندرگاہ آنے یا باہر جانے نہیں دے رہا۔
اُنہوں نے کہا کہ یورپ، ایشیا اور افریقہ روس کی وجہ سے پیدا کردہ خوراک کے بحران کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ روس ہمارے ملک کی معیشت کو مکمل طور پر روکنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین اناج اور دیگر فوڈ پراڈکٹس کا بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔
Comments are closed.